جیلوں کو اصلاحی مراکز میں تبدیل کرنیکی کوششیں تیز ‘ شوکت فیروز

جیلوں کو اصلاحی مراکز میں تبدیل کرنیکی کوششیں تیز ‘ شوکت فیروز

بہاول پور( بیورورپورٹ)ڈی آئی جی جیل خانہ جات شوکت فیروز نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں جیلوں میں قیدیوں کو سحری و افطار کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔بہاول پور۔ ملتان ریجن کی جیلوں میں قیدیوں کو روزانہ 2500 کیلوریز کی فراہمی کےلئے شربت۔کھجور۔فروٹ اور۔روزانہ کی بنیاد پر گوشت و سبزی کے سالن کی فراہمی کئے جارہے ہیں جبکہ بہاولپور و ملتان ریجن کی تمام جیلوں میں پانچ وقت نماز۔تراویح کےلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔۔جیلوں میں قید اسیران کو (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

طبی سہولیات فراہمی کے ساتھ انھیں معاشرے کا کارآمد اور ہنر مند شہری بنانا جیل اصلاحات پروگرام میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ انسان کی سب سے قیمتی متاع اسکی زندگی ہوتی ہے ہماری کوشش رہی ہے کہ جیلوں میں قیدیوں کی کردارسازی اور ذہنی تربیت کے ساتھ انھیں مختلف ہنر سکھائے جائیں تاکہ وہ اسیری کے ایام گزارنے کے بعد خود کو معاشرے پر بوجھ سمجھنے کے بجائے کارآمدشہری بنکر نئی زندگی کاآغاز کریں ،اور ان میں دوبارہ غلط سمت پر چلنے کی سوچ پیدا نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ جیلوں کواصلاحی مراکز میں تبدیل کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ ہمارا دین اور معاشرہ اس بات کا متقاضی ہے ہم ان میں ایسا شعور اجاگر کریں کہ وہ خود کو انسان سمجھ کر معاشرے کے فائدہ مند شہری ثابت ہوں۔

تیز

مزید : ملتان صفحہ آخر