نرسوں کا آج عالمی دن ‘ ملتان سمیت مختلف شہروں میں تقریبات

نرسوں کا آج عالمی دن ‘ ملتان سمیت مختلف شہروں میں تقریبات

ملتان(وقا ئع نگار)پاکستان سمیت دنیا بھر میں نرسز کا عالمی دن آج منایا جائیگا ‘ اس دن کے منانے کا مقصد شعبہ نرسنگ کی اہمیت و افادیت اورنرسز کے مسائل کے ساتھ ماڈرن نرس فلورینس(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

 نائٹ اینگل کی یاد کو تازہ کرنا ہوتا ہے۔نرسز کے عالمی دن کے حوالےسے ملتان کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کی ہیڈ نرسز سٹاف نرسز نے اپنے مسائل اور موجودہ دن کے منانے کی اہمیت بارے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چلڈرن کمپلیکس کی سینئرسٹاف نرس عائشہ بخاری نے فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں شارٹیج آف نرسز سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں گورنمنٹ محکمہ صحت نرسز کی کمی دور کرتے ہوئے رہائشی۔سفری سہولیات بھی دے۔چوہدری پرویز الہی انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی کی سٹاف نرس کنزا قمر نے کہا کہ ہمیں ہائی رسک الاونس دینے کے ساتھ ساتھ شعبہ نرسنگ میں سرکاری سطح پر مزید ہائر ایجوکیشن کے مواقع فراہم کئے جایئں۔وائی این اے کی صدر شمیم اختر جنرل سیکرٹری سلیم اختر پریس سیکرٹری شیذل جاوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انٹر نیشنل سٹینڈرد کے مطابق چار مریض پر ایک نرس ہونی چاہئے جو کہ نہیں ہے ہم ہائی رسک میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہوتے ہیں ہمیں ہائی رسک الاونس۔سیکورٹی اور عزت و احترام دیگر شعبہ جات کی طرح سے ملنا چاہیئے۔سینئر سٹاف نرس ساجدہ پروین۔وسیمہ۔ اور سعدیہ نے کہا کہ ہمیں ہماری خدمات کے عوض معاوضہ نہیں دیا جاتا اس کے باوجود نرسز اپنی ڈیوٹی مکمل سر انجام دیتی ہیں۔ایک مریض کے ساتھ سب سے زیادہ کمیونیکیشن ایک نرس ہی کر رہی ہوتی ہے جبکہ نرسز کے پے سکیل میں اضافہ نہیں ہوتا۔دیگر دنیا میں شعبہ نرسنگ میں بے پناہ ترقی اور نئی ایخوکیشن کے مطابق ترقی کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ شعبہ نرسنگ کی اہمیت میں مزید اضافہ کیا جائے۔

تقریبات

مزید : ملتان صفحہ آخر