خاتون بچے سمیت تڑپ تڑپ کر جاں بحق اہل علاقہ کا عملے کیخلاف احتجاج

خاتون بچے سمیت تڑپ تڑپ کر جاں بحق اہل علاقہ کا عملے کیخلاف احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ(نامہ نگار) میرہزارخان بنیادی مرکز صحت عملہ کی غفلت سے زچہ بچہ جاں بحق ہوگئے ‘گذشتہ روز میرہزارخان بستی لسکانی کے رہائشی سیف اللہ لسکانی نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی نسیم مائی کو بنیادی مرکز صحت میرہزارخان ڈیلیوری کے سلسلے میں وہاں لے گیا موقع پر موجودہ نرس نے اپنی ڈیوٹی ٹائم ختم ھونیکا بہانہ بنا کر چیک اپ کرنا بھی گوارہ نہ کیا اور وہ چلی گی دوسری نرس نے کہا کہ ابھی ڈیلیوری کو کچھ دن دیر ہے مگر شام کو میری بیوی کی طبیعت بگڑتی گی میں(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )


. شام کو دوبارہ سرکاری ہسپتال پہنچا وہاں پر موجود نرس اسیہ دوسری نرس کے ہمراہ موبائل پر توجہ دیتی رہی میری بیوی چھ گھنٹے تک تڑپتی رہی چھ گھنٹوں کے بعد میری منت سماجت پر مجھے ایمبولینس فراہم کی گی جب کچھ دور گے تو ایمبولینس کے اندر ہی ڈیلوری کیس ھو گیا ایمبولینس کا ڈرائیور دوبارہ زچہ بچہ کو میرہزارخان ہسپتال چھوڑ کر چلا گیا موقع پر نرس نے مجھے کہا کہ زچہ بچہ کی طبیعت خراب ہے دوائیاں لے آئیں جب میں دوائیاں لے ایا تو نرس نے کہا کہ بچہ فوت ھو گیا ہے اور میری بیوی تڑپ رہی تھی میں نے منت سماجت کی کہ ایمبولینس دو مگر مجھے ایمبولینس فراہم نہ کی گی میں پرائیویٹ گاڑی لے ایا جب کچھ دور گے تو میری بیوی بھی فوت ھو گی سیف اللہ لسکانی نے روتے ھوئے کہا کہ عملہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے زچہ بچہ جاں بحق ھوٰے ہیں اور عملہ کو معطل کرکے انکوائری کی جائے اہل علاقہ نے بتایا کہ بنیادی مرکز صحت میرہزارخان میں ایم او لیڈی ڈاکٹر ہے اور وہ ہسپتال میں ڈیوٹی کم دیتی ہے زیادہ تر وہ اپنے پرائیویٹ ہسپتال پر توجہ دیتی ہے جبکہ دیگر عملہ عرصہ بارہ سالوں سے ایک ہی جگہ پر تعنیات ہے اور اپنی مرضی سے مریضوں کو چیک کرتے ہیں اہل علاقہ نے بنیادی مرکز صحت میرہزارخان کے عملہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ھوئے کہا کہ زچہ بچہ کی ہلاکت کے زمہ دار سرکاری ہسپتال کا عملہ ہے انہوں نے توجہ بھی نہ دی اور ایمبولینس فراہم نہ کی رابطہ پر ڈپٹی ڈی ایچ او سعید اختر نے بتایا کہ چھان بین کررہے ہیں کہ کس کی غفلت سے زچہ بچہ کی ہلاکت ھوئی ہے جبکہ ڈی ایچ او سلیم اکبر لغاری نے کہا کہ مدعی کی تحریری درخواست پر عملہ کے خلاف محکمانہ انکوائری کر کے غفلت کے مرتکب عملہ کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔
زچہ بچہ جاں بحق