ایڈز نے جنوبی پنجاب میں نیچے گاڑ لیے ،900افرادپر خطرناک بیماری کا حملہ

ایڈز نے جنوبی پنجاب میں نیچے گاڑ لیے ،900افرادپر خطرناک بیماری کا حملہ

ملتان(وقا ئع نگار)ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اور ایک سال کے دوران نو سو سے زائد شہری ایڈز کا شکار ہوئے ہیں۔ایچ آئی وی کا وائرس تیزی سے ملتان اور جنوبی پنجاب میں پھیلا ہے۔گزشتہ ہفتے دو مریضوں میں ایچ آیی وی(ایڈز )کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران اس خطے کے نو سو سے زائد شہری ایڈز کا شکار ہوئے۔محکمہ صحت کے مطابق ایڈز کے پھیلاو¿ کی (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

بڑی وجوہات میں ایک ہی سرنج، بلیڈ،استرے کا بار بار استعمال، غیرمحفوظ انتقال خون،ایک ہی آلات سے جسم پر نقش و نگار کنداں کروانا،ناک،کان چھدوانا،غیر محفوظ جنسی تعلقات ہیں۔اسکے علاوہ نشئی بھی ایک سرنج سے نشہ کر کے ایڈز پھیلا رہے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر