نوجوان قتل حادثات میں بچے 2خواتین سمیت 5افراد جاں بحق ،3خودکشیاں

نوجوان قتل حادثات میں بچے 2خواتین سمیت 5افراد جاں بحق ،3خودکشیاں

ملتان ‘ اوچ شریف ‘ بورے والا ‘ ڈیرہ ‘ رحیمیار خان ‘ مٹھن کوٹ ( وقائع نگار ‘ نمائندگان پاکستان ) نوجوان قتل ‘ حادثات میں بچے ‘ 2خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ‘ 3 خودکشیاں ۔ ملتان سے وقائع نگار کے مطابق ملتان میں مزدوری کے دوران بجلی کی تار سے کرنٹ لگنے سے 45 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ جان کی بازی ہارنے والا مزدور قوت گویائی سے محروم تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ تھانہ زکریا کے علاقہ ننگانہ چوک کے قریب غلام محمد نامی شخص کے مکان کی تعمیر کا کام جاری ہے(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

۔جہاں گونگا مزدور 45 سالہ محمد یوسف جو مزدوری کے لیے آیا دیوار پلستر کرتے ہوئے بجلی کی ہائی وولٹیج تار سے ٹکرا گیا جس سے اس کی موقع پر موت ہوگئی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور۔تھانہ زکریا پولیس موقع پر پہنچ گئی،ورثاء نے کسی بھی قسم کی کاروائی کرنے سے انکار کردیا۔پولیس نے لاش ورثاء کے حوالے کردی۔ ایک شخص نے کالا پتھر پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا میلسی کا رہائشی الطاف حسین کے معاشی حالات تنگ تھے گزشتہ روز پریشانی کی حالت میں الطاف نے کالا پتھر پی لیا جسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال لایا گیا جہاں وہ آج صبح دم توڑ گیا پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی۔ اوچ شریف سے سپیشل رپورٹر کے مطابق اوچ شریف۔ گھر کے باہر کھیلتے ہوئے 5 سالہ بچہ پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق، بچے کی نعش نکال لی گئی ، والدین غم سے نڈھال ۔تفصیل کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقہ موضع مخدوم پور میں 5 سالہ بچہ نعمان گھر کے باہر کھیلنے کے لئے نکلا تو اچانک کھیلتے ہوئے پانی کے تالاب میں جاگرا جس کے باعث ڈوب کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، لوگوں نے بچے کی نعش نکال لی ، اس افسوسناک واقعہ پر والدین اور ورثائ غم سے نڈھال ہوگئے اور علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار ہوگئی ۔بورے والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق موٹر سائیکل کی ٹکر سے خاتون جاں بحق، تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی گﺅ شالہ کے رہائشی ملک کے معروف نعت خواں فیاض الحسن قادری کی بھابی اور ریاض قادری کی اہلیہ گزشتہ شب ریسکیو 1122 کے دفتر کے سامنے پیدل سٹرک عبور کر کے گھر جارہی تھیں کہ اچانک ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سے ٹکرا کرسڑک پر گر گئی جسے شدید زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئیں ۔ ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سابقہ دشمنی پر نوجوان قتل،خواتین کے اغواءوبداخلاقی، رقبہ پر قبضہ کی کوشش ، ہوائی فائرنگ کرنے سمےت ناحق مضروب کئے جانے پر بھی مدعیان کے بیانات پر ملزمان کےخلاف مقدمات درج ، تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق رےتڑہ کے شبیر احمد نے بتایا کہ مشتاق سمےت تین ملزمان نے اسکی بیٹی سائرہ بی بی کو اغواءکرلےا، حفیظ سمےت پانچ ملزمان نے جھوک اترا کے طاہر کو ناحق مضروب کےا، مشتاق احمد نے کوٹ چھٹہ پولےس کو دےئے گئے بیان میں الزام عائد کےا کہ تہذیب نے اسکی نواسی فضیلت بی بی کےساتھ بداخلاقی کی ‘ شاہ صدر دین پولےس کو عبدالمجےد نے مطلع کےا کہ عبدالعلیم سمےت چھ ملزمان نے اسکے رقبہ پر قبضہ کی کوشش کئے جانے سمےت ہوائی فائرنگ بھی کی، محمد شفیع نے تھانہ کالاپولےس کو دےئے گئے بیان میں موقف اختےار کےا کہ غلام رسول سمےت تین ملزمان نے ان پر فائرنگ کی جس سے سجاد حسین موقع پر جاں بحق ہوگےا وجہ عناد سابقہ دشمنی ظاہرکی گئی۔رحیم یارخان سے بیورو رپورٹ کے مطابق موٹرسائیکلوں کے ہولناک تصادم مےں شدید زخمی ہونےو الا40سالہ شخص ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا ۔ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون سمیت 33افراد زیر علاج، تفصیل کے مطاق نواں کوٹ تحصیل خانپور کارہائشی40سالہ محمد صدیق اپنے 18سالہ بیٹے عاقب صدیق کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ نواں کوٹ سے کچھ ہی فاصلہ پرسامنے سے آنیوالے تیز رفتار موٹر سائیکل سوار سے بے قابو ہوکر دھماکے سے ٹکرا گئے جس کے نیتجہ مےں باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے، ورثاءنے طبی امداد کیلئے شےخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کردیا جہاں طبی امداد کے باوجود محمدصدیق جانبرنہ ہوپایااور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا جبکہ مختلف حادثات مےں زخمی ہونے والے33افراد جن مےں حبیب کالونی کی رہائشی32سالہ بشری بی بی، خانپور کا18سالہ عاقب صدیق، ولہار کا40سالہ عطاءاللہ، کوٹ سمابہ کا50سالہ حبیب احمد، ٹرسٹ کالونی کا50سالہ ریاض احمد، لیاقت پور کا30سالہ اسلام حسین، 50سالہ بشیراحمد، صادق آباد کا21سالہ عاشق حسین، کشمور کا 25سالہ ظہیر احمد، خانپور کا22سالہ عبدالحمید، چوک پٹھانستان کا10سالہ نعمان علی، 25سالہ شہزاد احمد، جناح پارک کا35سالہ ضمیر حسین، چک88پی کا30سالہ رحمت علی اور جمالدین والی کارہائشی6سالہ عبدالہادی وغیرہ شامل ہےں۔ ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ دریں اثناءوالدین کی ڈانٹ اور گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر2لڑکیوں نے سپرے اورکالا پتھر پی کر خودکشی کرلی۔3خواتین کا اقدام خودکشی، تفصیل کے مطابق راجن پور کی رہائشی 10سالہ شاہینہ بی بی کو پڑھنے پروالدہ نے بری طرح ڈانٹ دیا، جس سے دلبرداشت ہوکر زہریلا سپرے پی لیا، اسی طرح گھوٹکی کی رہائشی 18سالہ سمیرا بی بی نے آئے روز کی گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر کالا پتھر مشروب میں گھول کر پی لیا، حالت غیر ہونے پرورثاءنے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کردیاجہاں طبی امداد کے باوجود شاہینہ بی بی اور سمیرا بی بی جانبرنہ ہوپائی اور جسم مےں زہرپھیل جانے کے باعث دم توڑگئی جبکہ اقدام خودکشی کرنے والی 3 خواتین جن میں جمالدین والی کی رہائشی30سالہ آسیہ بی بی،گلشن عثمان کی22سالہ سائشتہ بی بی اور ظاہر پیر کی رہائشی18سالہ معراج مائی شامل ہےں۔ ان خواتین کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔جبکہ خودکشی یا قتل، 20سالہ نئی نویلی دلہن نے گندم مےں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالی، ہسپتال میں دم توڑگئی۔ تفصیل کے مطابق حیدر کالونی تحصیل لیاقت پور کے رہائشی ماموں محمد زاہد نے میڈیا کو بتایا کہ اس کی 20سالہ بھانجی ریحانہ بی بی جس کا محمد نواز نامی شخص سے ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور میاں بیوی میں گزشتہ چند روز سے جھگڑا چلا آرہاتھا جس پر شوہر ریحانہ بی بی کو جان سے ماردینے یا خود مرنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔ گزشتہ سے پیوشتہ شب ریحانہ بی بی پریشانی کے باعث بیمار پڑ گئی اور اسے ٹھیک ہونے کے لئے دوا کی بجائے گندم مےں رکھنے والی گولی دیدی جس پر ریحانہ بی بی نے افطاری کے بعد کھالی، حالت تشویشناک ہونے پر ورثاءنے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کردیاجہاں طبی امداد کے باوجود ریحانہ بی بی جانبرنہ ہوپائی اور جسم مےں زہرپھیل جانے کے باعث دم توڑگئی۔ گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر ریحانہ بی بی نے گندم مےں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھائی تھی جس کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی، شوہر محمد نواز، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد ریحانہ بی بی کی لاش تدفین کیلئے ورثاءکے حوالے کردی۔ مٹھن کوٹ سے نمائندہ خصوصی ‘ نامہ نگار کے مطابق مٹھن کوٹ کے نزدیک انڈس ہائی وے پرایلٹ فورس کی گاڑی اور کار میں تصادم ایک خاتون جان بحق پولیس اہلکاروں سمیت13 افراد زخمی تفصیل کے مطابق ایک کار نمبر862/ASZ جس میںراجن پور کے زمیندار محمد اسامہ چوہدری کی فیملی جارہی تھی مٹھن کوٹ کے نزدیک انڈس ہائی وے موڑ پرایلٹ فورس کی گاڑی سے اس کی کار ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار میںسوار ایک خاتون رشیدہ بی بی موقع پر جان بحق جبکہ محمد اسامہ، محمد احسن، خالدہ صدیق عاتکہ بی بی، اور عالیہ بی بی شدید زخمی ہوگئے اور ایلٹ فورس کی گاڑی نمبر31/RPG میں سوار اہلکار ڈرائیورعبدالصمد،وجاہت حسین،خبیب ندیم،عمردراز، غلام قاسم، محمد سلطان ،اظہار خان وغیرہ زخمی ہوگئے جن میں سے سات افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اطلاع ملنے پر ایس ڈی پی او ر مجاہد اقبال برمانی اور ڈی ایس پی ٹریفک ریاض شاہد اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروںنے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پور پہنچایا ۔

قتل ‘حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر