ہارون آباد:ہو ٹل کھولنے پر متعدد کو بھاری جر مانے ‘ مقدمے بھی درج

ہارون آباد:ہو ٹل کھولنے پر متعدد کو بھاری جر مانے ‘ مقدمے بھی درج

ہارون آباد (نمائندہ پاکستان ) ماہ رمضان ہو ٹل کھولنے پر متعدد کو بھاری جر مانے اور ایف آئی آر درج۔ اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عبد الجبار گجر نے جناح پر یس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد نے کہا کہ ڈی سی صاحب کے ہدایت رمضان سستا بازار لگا یا گیا ہے جس میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ رلیف(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

 مہیا کیا جا رہا ہے دس کلو آٹے کی تھیلی کا ریٹ 290روپے ہے اس کے علاوہ دیگر ضرورت کی اشیاءکے ریٹ بھی انتہائی کم ہیں رمضان المبارک کے احترام میں گرانفروشوں کے ساتھ آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور رمضان المبارک میں کھلے ہوئے ہوٹلوں کے خلاف بھی کاروائی کی گئی ہے جس میں ہوٹل مالکان کے خلاف ایف آئی آر بھی تھانہ ستی میں درج کروائی ہیں اور متعدد کو بھاری جر مانے بھی عائد کئے ہیں رمضان المبارک کی آمد کے سلسلہ میں رمضان بازار سجایا گیا ہے تاکہ غریب عوام کوماہ صیام میں رمضان سستے بازار میں عوام کو عام بازار کی نسبت سستی اشیاءسبزی ،فرو ٹ ،آٹا سستا مل سکے رمضان بازار میں صفائی کا خاص خیال رکھا گیا ہے عوامی شکایت کے لئے ایک ہیلپ ڈیسک بھی بنایا گیا جہاں پر عوام اپنی شکایت درج کروا سکیں گے رمضان بازار میں خواتین اور بوڑھوں کے لئے بیٹھنے کا انتظام بھی کیا گیا ڈی پی او صاحبہ کی ہدایت پر سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں ریسکیو 1122،سول ڈیفنس عملہ،سمیت دیگر سکیورٹی ادارے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیںسکیورٹی کے حوالے سے گروپ وارڈن سول ڈیفنس عظمت علی مدنی نے جناح پر یس کلب سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی بہاولنگر اور اے سی ہارون آباد کی ہدایت پر سول ڈیفنس اہلکار اپنی ڈیوٹی ایمان داری سے سر انجام دے رہی ہیں ہر آدمی کو چیک کر کے داخل کیا جاتا ہے ۔

جرمانے

مزید : ملتان صفحہ آخر