قبائلی اضلاع کی 16 صوبائی نشستوں کیلئے 438 امیدوار سامنے آگئے

  قبائلی اضلاع کی 16 صوبائی نشستوں کیلئے 438 امیدوار سامنے آگئے

پشاور(سٹاف رپورٹر) قبائلی اضلاع میں خیبر پختونخوا اسمبلی کی 16 نشستوں کیلئے 3 خواتین سمیت 438 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق قبائلی اضلاع میں خیبر پختونخوا اسمبلی کی 16 نشستوں کیلئے 2جولائی کو ہونیوالے انتخابات کیلئے 3 خوا تین سمیت 438 امیدوار میدان میں آگئے ہیں، جبکہ خواتین کی چارمخصوص نشستوں کیلئے 30 اور اقلیت کی ایک نشست کیلئے 9 امیدوا ر و ں نے کاغذات جمع کرائے ہیں،الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق پی کے 100 باجوڑ سے 25 امیدوار، پی کے 101 باجوڑ سے 41 امیدوار اور پی کے 102 کیلئے 21 مرد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرنگ افیسر کے پاس جمع کرا ئے ہیں۔پی کے 103 مہمند سے 22 مرد اور ایک خاتون، پی کے104 سے 28، پی کے 105 خیبر سے27، پی کے 10 سے 28 مرد اور ایک خاتون، پی کے 107 خیبر سے 30، پی کے 108 کرم سے 42، پی کے 109 سے 21 مرد اور ایک خاتون امیدوار نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔پی کے 110 ضلع اورکزئی سے 26 امیدوار، پی کے 111 شمالی وزیرستان سے 28، پی کے 112 شمالی وزیرستان سے 26، پی کے 113 جنوبی وزیرستان سے 35، پی کے 114 جنوبی وزیرستان سے 22 اور پی کے 115 سابقہ ایف آرزریجنز کیلئے13 امیدوار میدان میں ہیں۔

قبائلی اضلاع امیدوار

مزید : صفحہ اول