جے یو آئی کے ٹکٹ پر ہی الیکشن میں حصہ لوں گا،سعید انور محسود

جے یو آئی کے ٹکٹ پر ہی الیکشن میں حصہ لوں گا،سعید انور محسود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی) ملک حاجی سعید انور محسود نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے ٹکٹ سے ہی الیکشن میں حصہ لوں گا دیگر جماعتوں میں جانے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں جے یوآ ئی کا دیرینہ کارکن ہوں میرا مشن صوبائی اسمبلی کا ممبر بننا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرناہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے 113 سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کہنا تھاکہ ووٹ ضمیر کا فیصلہ ہے عوا م ضمیر کا سودا نہ کریں بلکہ ایسے نمائندے کا انتخاب کریں جوان کی نمائندگی کا حق اداکر سکے جے یو آئی جنوبی وزیرستان حلقہ محسود میں کوئی اختلاف نہیں پارٹی ٹکٹ ہولڈر ہی ہم سب کامتفقہ امیدوار ہوگاانہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پارٹی قائدین میرٹ پر فیصلہ کر کے عوامی امنگوں پر پورا اترنے والے امیدوار کو پارٹی ٹکٹ جاری کریں گے تاکہ جیت جمیعت علماء اسلام کا مقدر بن سکے۔