بٹ خیلہ،معمولی تکرار پر گولیاں چل گئیں،2 نوجوان جاں بحق

بٹ خیلہ،معمولی تکرار پر گولیاں چل گئیں،2 نوجوان جاں بحق

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ)بٹ خیلہ کے قریبی گاؤں مٹکنی میں معمولی تکرارپرگولیاں چل گئے دونوان جان بحق مالاکنڈلیویزفورس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزافطاری سے قبل ضلع ملاکنڈکے صدرمقام بٹ خیلہ کے نواحی گاؤں مٹکنی میں معمولی تکرارپرگولیاں چل گئے جس کے نتیجے میں دونوں فریقین کے دونوجوان ابدال اورقادرخان گولیاں لگنے سے شدیدزخمی ہوگئے فوری طورپربٹ خیلہ ہسپتال منتقل کردیاجہاں پرقادرخان زخموں کے تاب نہ لاکرجاں بحق ہوگئے جبکہ ابدارکوتشویشناک حالت میں بٹ خیلہ ہسپتال سے پشاورریفرکردیامگروہ زخموں کے تاب نہ لاکرچارسدہ کے مقام پرزخموں کے تاب نہ لاکرجاں بحق ہوگئے گاؤں سے بیک وقت ددنوجوانوں کے جنازے اٹھنے پرکہرام مچ گیامالاکنڈلیویز فورس تھانہ قلنگی نے ایف آئی اردرج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر