بلوچستان میں 2000سے زائد اساتذہ غیر حاضری کی بنیاد پر معطل 

  بلوچستان میں 2000سے زائد اساتذہ غیر حاضری کی بنیاد پر معطل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (آن لائن)محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے کوئٹہ سمیت  دیگر اضلاع میں اب تک 2000سے زیادہ اساتذہ کو غیر حاضری کی بنیاد پر معطل کر دیا گیا ہے۔ ڈیرہ بگٹی میں تعینات81 غیر حاضر اساتذہ اور ماتحت عملے کو معطل کیا گیا ہے۔غیرحاضر ملازمین کو تین ماہ کے لئے معطل کرکے پندرہ روز میں تحریری جواب بھی طلب کرلیاگیاہے۔بلوچستان کے سیکرٹری تعلیم محمد طیب لہڑی  نے بتایا کہ غیر حاضر ملازمین کو تین ماہ کے لئے معطل کر کے پندرہ روز میں جواب طلبی تحریری طور پر جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔سیکرٹری تعلیم بلوچستان نے کہا کہ غیر حاضر ملازمین کے باعث بچوں کا تعلیمی حرج ہورہا ہے کسی کو گھر بیٹھے تنخواہیں نہیں دے سکتے۔انہوں نے کہا کہ معطل ملازمین کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ آنے کی صورت میں انضاطی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے برطرفی کا حکم جاری کیا جائے گا۔
اساتذہ معطل