وزیرہاؤسنگ پنجاب محمودالرشید کی والد ہ انتقال کر گئیں،نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی

  وزیرہاؤسنگ پنجاب محمودالرشید کی والد ہ انتقال کر گئیں،نماز جنازہ آج ادا کی ...

لاہور (جنرل رپورٹر،این این آئی)پنجاب کے وزیرہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمودالرشید کی والد ہ محترمہ انتقال کر گئیں،ان کی نماز جنازہ آج12مئی کو صبح 11 بجے کریم بلاک گراؤنڈ بالمقابل مسجد حضرت ابو ہریرہ میں ادا کی جا ے گی۔وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال، راجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز عالم، صمصام بخاری، راجہ یاسر ہمایوں سرفراز،محمد محسن خان لغاری، مراد راس،نعمان احمد لنگڑیال،چوہدری ظہیر الدین سمیت دیگر نے وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے میاں محمود الرشید اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیاہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

انتقال

مزید : پشاورصفحہ آخر