رینجرز کی کارروائی،بھتہ خوری میں ملوث 9ملزمان گرفتار

  رینجرز کی کارروائی،بھتہ خوری میں ملوث 9ملزمان گرفتار

کراچی(کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ نے لیاری اور کھارادر کے علاقو ں میں کارروائی کرتے ہوئے تاجروں سے بھتہ وصولی میں ملوث 9ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا ہے۔ترجمان پاکستان رینجرز سندھ کے مطابق لیاری اورکھارادر میں تاجروں کی جانب سے بھتہ وصولی، انکار پر فائرنگ اور ہراساں کرنے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ شکایات کے ازالے کے لیے پاکستان رینجرز(سندھ)نے تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے سٹی ٹاؤن پولیس کے ساتھ مل کران واقعات کے محرکات کا جائزہ لیتے ہو ئے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر لیاری اور کھارادر میں کارروائی کرتے ہوئے9 ملزمان محمد سہیل عرف جان، سمیر حسین شیخ عرف علی عرف حاجی، محمد کبیر عرف کالا عرف تیتا، محمد ایوب عرف علی بھائی عرف ملاعرف لمبا عرف قاری، سید محمد عباس عرف لنگڑا، محمد انیس عرف کوفتہ عرف ممنا، محمد فردین، فیاض خان اور محمد عابد عرف آزاد کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر