فائرنگ کر کے مخالف فریق کو شدید زخمی کرنے والے ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

فائرنگ کر کے مخالف فریق کو شدید زخمی کرنے والے ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے مخالف فریق کو شدید زخمی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان جائیداد تنازعہ پر علی نواز کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے جدید خودکار اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق مدعی علی نواز ساکن سفید سنگ نے کے ٹی ایچ ہسپتال میں پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا تھا کہ وہ اپنے مرغی فارم میں موجود تھا کہ اس دوران چند نامعلوم ملزمان نے اسلحہ اتشین سے اس پر بہ ارادہ قتل فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی،ایس پی رورل طارق حبیب خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ریگی رحیم حسین خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ریگی ارشد خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا ایس ایچ او ارشد خان نے جدید سائنسی بنیادوں پر تفتیش شروع کرتے ہوئے واقعہ کا مختلف پہلووں سے تفتیش کرتے ہوئے اصل ملزمان تک رسائی حاصل کی جبکہ گزشتہ روز کامیاب کارروائی کے دوران وقوعہ میں ملوث تین ملزمان نگار، ابرار اور صدام کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران واقعہ کا جائیداد تنازعہ کا شاخسانہ قرار دیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے جدید خودکار اسلحہ ایک عدد کلاشنکوف اور دو عدد پستول بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر