لاڑکانہ میں ایچ آئی وی کے 121نئے کیسز رپورٹ،تعداد 337ہو گئی

 لاڑکانہ میں ایچ آئی وی کے 121نئے کیسز رپورٹ،تعداد 337ہو گئی

لاڑکانہ(آئی این پی) رتو ڈیرو میں دو روز کے دوران ایچ آئی وی سے متاثر ہونے والے نئے121 کیسز رپورٹ ہوئے، متاثرہ افراد کی تعداد 337 ہو گئی، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے مختلف اضلاع میں 107 اتائیوں کے کلینکس سیل کر دیئے۔لاڑکانہ رتوڈیرو میں دو روز کے دوران ایچ آئی وی سے متاثرہ 121 نئے کیسز سامنے آگئے، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 337ہوگئی۔ گزشتہ 13 دنوں میں 7 ہزار 534 افراد کی اسکریننگ کی گئی جس میں ایچ آئی وی سے متاثرہ 270 بچے اور 67 بالغ افراد کی تعداد سامنے آئی۔ادھر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے اتائیوں سے نمٹنے کیلئے مختلف ٹیمیں بنا دیں، سندھ کے مختلف اضلاع میں 107 اتائیوں کے کلینکس کو سیل کر دیا گیا، ایک ہفتے میں لاڑکانہ میں 71، حیدر آباد میں 7، میرپور خاص میں 20، گھوٹکی میں 5اور کراچی لیاری میں 4 کلینکس سیل جبکہ لاڑکانہ اور حیدر آباد میں 31کلینکس کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے۔

کیسز رپورٹ

مزید : پشاورصفحہ آخر