وزیراعظم عمران خان کی پی سی ہوٹل گوادر پردہشتگردوں کے حملے کی مذمت

وزیراعظم عمران خان کی پی سی ہوٹل گوادر پردہشتگردوں کے حملے کی مذمت
وزیراعظم عمران خان کی پی سی ہوٹل گوادر پردہشتگردوں کے حملے کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے پی سی ہوٹل گوادر پردہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملوں کا مقصدمعاشی ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے ،اس طرح کے ایجنڈا کی تکمیل کسی صورت میں نہیں ہونے دی جائے گی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چار دہشتگردوں نے پی سی ہوٹل گوادر پر حملہ کرنے کی کوشش کی جس پر مزاحمت کے دوران ایک سکیورٹی گارڈ شہید ہو گیا جبکہ فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چاروں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے پی سی ہوٹل گوادر پردہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی،وزیراعظم نے سکیورٹی گارڈز اور سکیورٹی فورسزکی جوابی کارروائی کی تعریف کی،وزیراعظم نے شہید اورزخمی ہونے والے سکیورٹی فورسز کے عملے کو خراج تحسین پیش کیا،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حملوں کا مقصد معاشی ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں  کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے ،اس طرح کے ایجنڈا کی تکمیل کسی صورت میں میں نہیں ہونے دی جائے گی ،وزیراعظم نے کہاکہ پاکستانی قوم اور سیکیورٹی فورسزایسی قوتوں کو شکست دیں گے۔