بہاولپور کے قریبی علاقے میں خاتون سمیت تین افراد نے گھر میں گھس کر فارئرنگ کر دی لیکن کیوں ؟ انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

بہاولپور کے قریبی علاقے میں خاتون سمیت تین افراد نے گھر میں گھس کر فارئرنگ کر ...
بہاولپور کے قریبی علاقے میں خاتون سمیت تین افراد نے گھر میں گھس کر فارئرنگ کر دی لیکن کیوں ؟ انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

  


بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بہاول پور کے نواحی علاقے خیر پور ٹامیوالی کی انہار کالونی میں پسند کی شادی کرنے والے پر مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس میں خاتون سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاندان کے راشد نے سمبڑیال کی لڑکی عائشہ سے پسند کی شادی کی تھی جس پر خاتون سمیت تین افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر لڑکے کے والد ، بھائی ، بھائی اور ماموں جاں بحق ہو گئے ہیں تاہم فائرنگ کرنے والوں کا تعلق سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑ یال سے بتایا جارہاہے ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاہے اور قانونی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیاہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /بہاول پور