” یہ 500 ارب کہاں گئے ؟“ جے آئی ٹی بنے تو تحریک انصاف کے بہت سے لوگ اندر ہوں “ صحافی ندیم ملک کا تہلکہ خیز انکشاف

” یہ 500 ارب کہاں گئے ؟“ جے آئی ٹی بنے تو تحریک انصاف کے بہت سے لوگ اندر ہوں “ ...
” یہ 500 ارب کہاں گئے ؟“ جے آئی ٹی بنے تو تحریک انصاف کے بہت سے لوگ اندر ہوں “ صحافی ندیم ملک کا تہلکہ خیز انکشاف

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی ندیم ملک بھی پاکستان تحریک انصاف کی معاشی پالیسیوں پر برس پڑے ہیں اور انہوں نے انتہائی تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ دس ماہ کے اندر 500 ارب روپے کا ٹیکس ریونیو شارٹ فال ہو چکا ہے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی پوری اقتصادی ٹیم صفر پر آوٹ ہو گئی ہے ، آٹھ سے دس ماہ کے اندر جو تحریک انصاف نے اپنے اہداف رکھے تھے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی لوٹ مار سے جو نقصان پہنچاہے وہ ہمارے آنے سے ٹھیک ہو جائے گا کیونکہ ہمارے آنے سے ٹیکس آنا شروع ہو جائے گا ، بیرون ملک سے پاکستان میں سرمایہ کاری آئے گی ،پاکستان میں نظام پر لوگوں کا اعتماد بحال ہو گا تو اقتصادی ترقی شروع ہو جائے گی ، نئی نوکریاں آئیں ، کرپشن ختم ہوگی اور گورننس کے نظام میں بہتری آئی گی جس سے سسٹم بہتر ہونا شروع ہو جائے گا ۔

ندیم ملک کا کہناتھا کہ لیکن اگر میں دس ماہ کے اعداد و شمار سامنے رکھوں تو بہت سے لوگوں کی جو کہ بڑے اہم دفاتر اور ادارے ہیں ان کی نیندیں حرام ہو گئیں ہیں جس میں وزیراعظم عمران خان بھی شامل ہیں کیونکہ موجودہ پرفارمنس ڈراﺅنے خواب کا منظر پیش کر رہی ہے ، دس ماہ کے اندر 500 ارب روپے کا ٹیکس ریونیو کا شارٹ فال ہو چکا ہے وہ بھی نااہلی کے باعث ، اگر پاناما طرز کی جے آئی ٹی بنائی جائے کہ 500 ارب روپے کہاں گئے تو بہت سے لوگوں کو تحریک انصاف خود گاڑی بھیج کر انہیں اڈیالہ جیل پہنچائے گی کیونکہ یہ بہت بڑا نقصان ہے ۔

ان کا کہناتھاکہ 150 ارب روپے کے ٹیکس ری ڈفنڈ برآمد کندگان کے روکے ہوئے ہیں ایسی صورتحال میں جب 36 فیصد روپے کی قدر میں کمی کی گئی کہ برآمدات بڑھ جائیں ، جو قدر میں کمی فائدہ پہنچانے کیلئے کی گئی تھی اس کا بیڑا غرک کر دیا گیا ، 10 ماہ میں برآمدات میں 0.1 فیصد جبکہ مہنگائی 3 گناہ بڑھ کر 8.8 فیصد تک پہنچ گئی ۔

مزید : قومی