کراچی،فوڈ اتھارٹی کی مختلف علاقوں میں سحری کے وقت کارروائی،مختلف ریسٹورنٹس کو نوٹس وجرمانے

کراچی،فوڈ اتھارٹی کی مختلف علاقوں میں سحری کے وقت کارروائی،مختلف ریسٹورنٹس ...
کراچی،فوڈ اتھارٹی کی مختلف علاقوں میں سحری کے وقت کارروائی،مختلف ریسٹورنٹس کو نوٹس وجرمانے

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ فوڈ اتھارٹی نے بہادر آباد اور راشد منہاس روڈ پر سحری میں کارروائی کے دوران صفائی کی ابترصورتحال پر مختلف ریسٹورنٹس کو نوٹس جاری کردیئے اور 3 لاکھ 75 ہزاروپے کے جرمانے عائد کردیئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ فوڈاتھارٹی کابہادرآباداورراشد منہاس روڈپرسحری میں چھاپا،کارروائی کے دوران پکوان سینٹرز اورفاسٹ فوڈکی دکانوں پر غیر معیاری اشیا ملیں،فوڈ اتھارٹی نے مختلف ریسٹورنٹس اورلسی سینٹر کے مالکان کوصفائی کی ابترصورتحال پرنوٹس کر دیئے،حکام کا کہنا ہے کہ 7دن میں دکانوں کی حالت بہترکرکے فوڈ اتھارٹی حکام کوآگاہ کیاجائے،مجموعی طورپراتھارٹی کی جانب سے3 لاکھ 75ہزارکاجرمانہ عائدکردیاگیا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی