سرگودھا میں بیوی کو اپنے شوہر سے موبائل چھیننا مہنگا پڑ گیا

سرگودھا میں بیوی کو اپنے شوہر سے موبائل چھیننا مہنگا پڑ گیا
سرگودھا میں بیوی کو اپنے شوہر سے موبائل چھیننا مہنگا پڑ گیا

  


سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن )سرگودھا میں بیوی کو شوہر سے موبائل چھیننا مہنگا پڑ گیا اور بیوی کو میاں نے شدیدتشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔

نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق سرگودھا کے علاقہ 29 بلاک کی رہائشی خاتون رخسانہ بی بی کو اپنے شوہر پر غیر عورت سے تعلقات کا شبہ تھا جس پر جیسے ہی اس کا خاتون گھر میں داخل ہوا تو اس نے موبائل چھین لیا ۔ شوہر نے بیوی کو موبائل چھیننے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا تاہم اہل علاقہ نے آ کر خاتون کی شوہر سے جان بچائی اور اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا ۔ خاتون کے چہرے اور سر پر چوٹیں آئیں ۔

خاتون کی دو بیٹیاں ہیں تاہم رخسانہ بی بی نے اپنے شوہر اصغر علی کیخلاف متعلقہ تھانہ میں کارروائی کیلئے درخواست دیدی ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /سرگودھا