تاج محمد ابڑو کےنام پر لاڑکانہ میں منسوب پارک لاڑکانہ انتظامیہ کی جانب سے مسمار کیے جانے کےخلاف عمرکوٹ پریس کلب کےسامنے احتجاجی مظاہرہ

تاج محمد ابڑو کےنام پر لاڑکانہ میں منسوب پارک لاڑکانہ انتظامیہ کی جانب سے ...
تاج محمد ابڑو کےنام پر لاڑکانہ میں منسوب پارک لاڑکانہ انتظامیہ کی جانب سے مسمار کیے جانے کےخلاف عمرکوٹ پریس کلب کےسامنے احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ ( سید ریحان شبیر )سندھ کے نامور ادیب دانشور اور قانون دان جج سیاسی سماجی رہنما کامریڈ تاج محمد ابڑو کےنام پر لاڑکانہ میں منسوب یادگار پارک لاڑکانہ انتظامیہ کی جانب سے مسمار کیے جانے کےخلاف عمرکوٹ میں صحافی سول سوسائٹی سماجی اور شہری رہنماؤں کا پریس کلب کےسامنے احتجاجی مظاہرہ کامریڈ تاج محمد ابڑو یادگار پارک ازسرنو تعمیر کرانے کا مطالبہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے بزم تاج محمد ابڑوکےرہنما غلام محمد  کمبار ،مشتاق مہر،اشوک کمار ،عمرسومرو، وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامریڈ تاج محمد ابڑو کی سندھ صوبے اور سندھ خصوصاً مظلوم عوام کے حقوق کے لیے جہدوجہد ناقابل فراموش ہے کامریڈ تاج محمد ابڑو محسن سندھ تھے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ لاڑکانہ انتظامیہ نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر تاج محمد ابڑو یادگار پارک کی ازسرنو  تعمیرکرائی  جائے یہ امر قابل ذکر ہےکہ اس یادگار پارک کا افتتاح سندھ کےنامور ادیب دانشور سماجی رہنما سوبھو گیانچندانی نےکیا تھا ۔