جعلی اکاؤنٹس کیس،نیب نے مقدمات کی تفصیل سے متعلق آصف زرداری کی درخواست پر جواب تیار کرلیا

جعلی اکاؤنٹس کیس،نیب نے مقدمات کی تفصیل سے متعلق آصف زرداری کی درخواست پر ...
جعلی اکاؤنٹس کیس،نیب نے مقدمات کی تفصیل سے متعلق آصف زرداری کی درخواست پر جواب تیار کرلیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی اکاﺅنٹس کیس میں مقدمات کی تفصیل سے متعلق آصف زرداری کی درخواست پر نیب نے جواب تیار کرلیاجو اسلام آبادہائیکورٹ میں جمع کرایاجائےگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے نیب مقدمات کی تفصیلات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے، سابق صدر نے اب تک 5مقدمات میں ضمانت حاصل کررکھی ہے،قومی احتساب بیورو (نیب)نے جواب تیار کرلیا ہے،آصف زرداری کیخلاف کیسزاورانکوائریوں کی فہرست اسلام آبادہائیکورٹ جمع کرائی جائےگی ،نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس کی 22 انکوائریاں چل رہی ہیں،پارک لین،توشہ خانہ گاڑیاں،بلٹ پروف گاڑیوں کی انویسٹی گیشن جاری ہیں، جواب میں کہاگیا ہے کہ نوری آبادپاور منصوبہ،ٹھٹھہ اوردادوشوگرملز کی انکوائری جاری ہے،نیب ذرائع کاکہنا ہے کہ جعلی اکاو¿نٹس میں نیب کی 6 انویسٹی گیشنزبھی جاری ہیںجبکہ جعلی اکاؤنٹس کے 4 ریفرنس دائر کئے جاچکے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد