اسلام آبادہائیکورٹ،بلدیاتی نمائندوں کوتنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آبادہائیکورٹ،بلدیاتی نمائندوں کوتنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف ...
اسلام آبادہائیکورٹ،بلدیاتی نمائندوں کوتنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادکے منتخب بلدیاتی نمائندوں کوتنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کل درخواست پر سماعت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین یوسی43زاہدمقبول اورکونسلرزنے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائرکی تھی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو 3 سال میں ایک بھی تنخواہ ادا نہیں کی گئی، تنخواہیں ادانہ کرنےکااقدام غیرقانونی اورمیونسپل کارپوریشن رولزکیخلاف ہے،درخواست میں استدعا کی گی ہے کہ عدالت فریقین کو بلدیاتی نمائندوں کی تنخواہیں ادا کرنے کے احکامات جاری کرے۔

اسلام آبادکے منتخب بلدیاتی نمائندوں کوتنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کل درخواست پر سماعت کریں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد