کرپشن کا"ٹائی ٹینک"انجام کوپہنچنے جارہاہے،صمصام بخاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات وثقافت پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ کرپشن کا"ٹائی ٹینک"انجام کوپہنچنے جارہاہے،لوٹ مار کرنےوالوں کواپنے کئے کی سزابھگتناہوگی۔
وزیراطلاعات وثقافت پنجاب صمصام بخاری نے مختلف وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کرپشن سے پاک معاشرہ ہرشہری کابنیادی حق ہے، عمران خان ملک کودرست ٹریک پرڈال رہے ہیں،صمصام بخاری نے کہاکہ موجودہ حکومت پرکرپشن سے متعلق کوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا،عوام جانتے ہیں ان کاوزیراعظم دیانتداراورمحنتی ہے،انہوں نے کہا کہ مشکلات کے بعدجلدآسانیاں شروع ہوجائیں گی۔