ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی میٹروبس کاکرایہ 10 روپے بڑھانے کی تجویز

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی میٹروبس کاکرایہ 10 روپے بڑھانے کی تجویز
ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی میٹروبس کاکرایہ 10 روپے بڑھانے کی تجویز

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )میٹرو بس کا کرایہ 10 روپے بڑھانے کی تجویز پنجاب کابینہ کو بھیج دی گئی ،ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے کرایہ 20 سے بڑھاکر 30 روپے کرنے کی تجویز دی ہے،کرائے میں اضافے کاحتمی فیصلہ پنجاب کابینہ کرے گی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹرو بس کا کرایہ 10 روپے بڑھانے کی تجویز پنجاب کابینہ کو بھیج دی گئی،ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی تجویزپنجاب کابینہ کو موصول ہو گئی جس میں کرایہ 20 سے بڑھاکر 30 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے،کرائے میں اضافے کاحتمی فیصلہ پنجاب کابینہ کرے گی ۔

کرایہ آئندہ مالی سال یکم جولائی سے بڑھانے کی تجویز دی گئی ،وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب نے کہا ہے کہ تجویزموصول ہوچکی ہے جس کا کابینہ جائزہ لے گی،واضح رہے کہ وزیراعلیٰ ایک بارکرائے میں اضافے کی تجویزمستردکرچکے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور