ممبر صوبائی اسمبلی ندیم قریشی کے اعزاز میں پی ٹی آئی مدینہ المنورہ کی جانب سے عشائیہ

ممبر صوبائی اسمبلی ندیم قریشی کے اعزاز میں پی ٹی آئی مدینہ المنورہ کی جانب سے ...
ممبر صوبائی اسمبلی ندیم قریشی کے اعزاز میں پی ٹی آئی مدینہ المنورہ کی جانب سے عشائیہ

  

ریاض (وقار نسیم وامق) مدینہ المنورہ میں ممبر صوبائی اسمبلی ندیم قریشی کے اعزاز میں پی ٹی آئی مدینہ المنورہ کی طرف سے پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی ندیم قریشی جو کہ ان دنوں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب میں مقیم ہیں گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف مدینہ منورہ کی جانب سے ان کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا عشائیہ کے موقع پر معزز مہمان کا استقبال سابق صدر پاکستان تحریک انصاف مدینہ منورہ افضل عباس اور دیگر ممبران نے کیا اس موقع پر ندیم قریشی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام احباب کا دلی طور پر ممنون ہوں جنہوں نے اتنی عزت بخشی ہمیں عمران خان کی قیادت پر فخر ہے عمران خان نے جو علم کرپشن کے خلاف اٹھایا ہے ہم اس کے ساتھ ہیں کسی بھی ملک یا ادارے میں کرپشن کا زور ہو وہاں ترقی ناممکن ہے مہنگائی کا جو طوفان ہے قوم حوصلہ رکھیں انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان میں بھی خوشحالی آئے گی عمران خان وہ مرد مجاہد ہے جو قوم کو بیرونی قرضوں سے نجات دلانا چاہتا ہے عوام جھوٹے اور من گھڑت خبروں پر کان نہ دھریں اس موقع پر شیخ نورالامین سابق انفارمیشن سیکرٹری طارق مہر مرزا عمیر بیگ مرزا عثمان بیگ خواجہ زبیر مرزا وسیم بیگ وہ دیگر نمایاں تھے۔

مزید : عرب دنیا