آپ امیر کیسے ہوسکتے ہیں؟ سائنس نے اصل طریقہ بتادیا

آپ امیر کیسے ہوسکتے ہیں؟ سائنس نے اصل طریقہ بتادیا
آپ امیر کیسے ہوسکتے ہیں؟ سائنس نے اصل طریقہ بتادیا

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امیر ہونے کی خواہش ہر شخص کو ہوتی ہے اور ہاتھ پاﺅں بھی سبھی مارتے ہیں لیکن منزل تک پہنچنے کا درست راستہ کسی کسی کو ملتا ہے۔تاہم اب معروف امریکی سائنسدان نے امیر ہونے کا ایک سائنسی طریقہ بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق نوبل انعام یافتہ سائنسدان رچرڈ تھیلر نے یہ طریقہ اپنی کتاب Nudge: Improving Decisions About Health, Wealth And Happinessمیں بیان کیا ہے جسے اس نے ’نوج تھیوری‘ (Nudge Theory)کا نام دیا ہے۔ اس تھیوری کے تحت رچرڈ تھیلر نے لوگوں کو چھوٹے چھوٹے ذہانت مندانہ اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ہے اور آسان ترین چوائسز اپنانے کی ہدایت کی ہے خواہ وہ بڑی ہوں یا چھوٹی۔ اس تھیوری کا مطلب جہاں بھی آپ کو کچھ کمانے اور بچت کرنے کا موقع ملے اس سے فائدہ اٹھائیے، خواہ آمدنی یا بچت کی رقم انتہائی کم کیوں نہ ہو۔

رپورٹ کے مطابق اس طریقے کے تحت نت نئی آن لائن سروسز اور ’منی ایپس‘ (Money apps)آپ کو دولت جمع کرنے کی شروعات میں مدد دے سکتی ہیں۔ ابتداءمیں انتہائی آسان مگر منافع بخش کام کیجیے۔ ان آن لائن سروسز اور ایپلی کیشنز کی طرف سے بھیجنے جانے والے ریمائنڈرز پر توجہ دیجیے اور آفرز سے فائدہ اٹھائیے۔ حکومت کی طرف سے دی جانے والی مراعات بھی اس سلسلے میں آپ کی مددگار ہو سکتی ہیں۔ کیش میں رقم جمع کرنا شروع کریں، خواہ تھوڑی مقدار میں ہی بچت کریں لیکن مسلسل بچت کریں۔ اپنے بینک میں سٹینڈنگ آرڈر کے ذریعے ریکولر پے منٹ سیٹ کریں تاکہ جیسے ہی آپ کے اکاﺅنٹ میں رقم آئے وہ سیونگ اکاﺅنٹ میں چلی جائے۔ ریگولر سیونگ اکاﺅنٹ میں رکھی گئی رقم پر شرح سود عموماً زیادہ ہوتی ہے چنانچہ اس طرح آپ کو زیادہ مالی فائدہ ہو گا۔ اپنی ماہانہ بچت کی ایک کم از کم حد مقرر کریں جو چند سو ڈالر ہی کیوں نہ ہو۔ آن لائن فرمز نے سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری بہت کچھ آسان بنا دی ہے چنانچہ اس سے فائدہ اٹھائیے، لیکن سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری سے پہلے اس کے متعلق خاطرخواہ معلومات حاصل کرلیں تاکہ آپ درست فیصلہ کر سکیں۔ ان طریقوں پر عمل کرنے سے ریٹائرمنٹ کی عمر تک پہنچنے آپ کے پاس خاصی دولت جمع ہو چکی ہو گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس