سستی ترین فضائی ٹکٹوں کے لئے کس وقت پر ٹکٹ بک کروانی چاہیے؟ جانئے وہ بات جو آپ کی بڑی بچت کرواسکتی ہے

سستی ترین فضائی ٹکٹوں کے لئے کس وقت پر ٹکٹ بک کروانی چاہیے؟ جانئے وہ بات جو آپ ...
سستی ترین فضائی ٹکٹوں کے لئے کس وقت پر ٹکٹ بک کروانی چاہیے؟ جانئے وہ بات جو آپ کی بڑی بچت کرواسکتی ہے

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)فضائی سفر کے لیے سستے ترین ٹکٹ حاصل کرنا بھی گویا ایک فن ہے، اس کے لیے کئی حربے ہیں جو ماہرین بیان کرتے ہیں۔ اب ایسا ہی ایک حربہ ٹریول بکنگ ویب سائٹ سکائی سکینر(Skyscanner) نے بتادیا ہے جس پر عمل کرکے آپ سستے ترین ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں اور یہ حربہ وقت کے انتخاب سے متعلق ہے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سکائی سکینر کے ماہرین نے بتایا ہے کہ اگر آپ فضائی سفر کرنے جا رہے ہیں تو کسی بھی اتوار کے روز صبح 5بجے کے قریب ٹکٹ بک کروائیں۔ اس وقت آپ کو سستا ترین ٹکٹ ملے گا۔

سکائی سکینر کے ماہرین نے اپنی رپورٹ میں لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ ”شام 7بجے سے رات 10بجے کے درمیان کبھی بھی ٹکٹ مت خریدیں، کیونکہ ان اوقات میں ٹکٹ سب سے زیادہ مہنگا ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ’اتوار کے روز صبح پانچ بجے کے قریب ٹکٹس کی ڈیمانڈ سب سے کم ہوتی ہے چنانچہ ان کی قیمت بھی کم ہو جاتی ہے۔ اس کے برعکس رات سات سے 10بجے کے درمیان ٹکٹس کی ڈیمانڈ سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ مہینوں میں جنوری ٹکٹس کی خریداری کے لیے بہترین مہینہ ہوتا ہے، جس میں آپ سستے ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اپنا ٹکٹ 5سے 6مہینے پیشگی بک کروائیں۔ اس سے ٹکٹ کی قیمت میں خاطرخواہ کمی واقع ہو جائے گی۔ ‘

مزید : ڈیلی بائیٹس