جسم فروش خاتون اپنے گاہک کے خلاف پولیس کے پاس پہنچ گئی، لیکن کیوں؟ وجہ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

جسم فروش خاتون اپنے گاہک کے خلاف پولیس کے پاس پہنچ گئی، لیکن کیوں؟ وجہ جان کر ...
جسم فروش خاتون اپنے گاہک کے خلاف پولیس کے پاس پہنچ گئی، لیکن کیوں؟ وجہ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک جسم فروش لڑکی اپنے گاہک کے خلاف ایسی شکایت لے کرپولیس کے پاس پہنچ گئی کہ سن کر آدمی کی ہنسی نہ رکے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق اس 22سالہ مراکشی لڑکی کو ایک 25سالہ سعودی نوجوان نے ہوٹل کے کمرے میں بلایا اور بعد میں طے کردہ رقم پوری ادا نہ کی جس پر لڑکی پولیس کے پاس چلی گئی اور ’معاوضہ‘ پورا ادا نہ کرنے پر نوجوان کے خلاف رپورٹ درج کروادی لیکن پولیس نے لڑکے کے ساتھ اس لڑکی کو بھی گرفتار کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے دونوں کے خلاف شادی کے بغیر جنسی تعلق قائم کرنے اور پرمٹ کے بغیر شراب پینے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرکے دونوں کو عدالت میں پیش کر دیا جہاں سے لڑکی کو 1سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ سزا پوری ہونے پر لڑکی کو ملک بدر بھی کر دیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق لڑکے کے متعلق معلوم نہیں ہو سکا کہ اسے کیا سزا دی گئی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق لڑکی اپنی سزا کے خلاف 15دن کے اندر اپیل کر سکتی ہے۔

مزید : عرب دنیا