شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کےلئے کچھ نہیں بدلا،5 سال قبل جہاں تھے وہیں کھڑے ہیں : ڈاکٹر طاہر القادری

شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کےلئے کچھ نہیں بدلا،5 سال قبل جہاں تھے وہیں کھڑے ...
شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کےلئے کچھ نہیں بدلا،5 سال قبل جہاں تھے وہیں کھڑے ہیں : ڈاکٹر طاہر القادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قائد تحریک منہاج القرآن اور سربراہ پاکستان عوامی تحریک  ڈاکٹر  طاہر القادری نے کہا ہے کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو حصول انصاف کے لئے جن مشکلات کا سامنا سابق دور حکومت میں تھا وہ آج بھی ہے،شہداء کے ورثاء کے لیے کچھ نہیں بدلا، جنہوں نے 17 جون کے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ظلم و بربریت کے خلاف احتجاج کیاتھا ان تمام کو سزائیں سنا دی گئیں اور وہ جیلوں میں بند ہیں جبکہ جنہوں نے بے گناہ شہریوں کو قتل کیا اور قتل عام کا حکم دیا وہ آزادانہ گھوم رہے ہیں،ان سے کوئی باز پرس کرنے والا نہیں ہے۔

سئنیر رہنماؤں کے اجلاس سے آڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے  ڈاکٹر طاہر القادری نے  کہا کہ یہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ قتل عام کے بہیمانہ واقعات میں بھی پانچ پانچ سال تک مظلوموں کی آواز نہیں سنی جاتی ، قانون،مظلوموں کی داد رسی کی بجائے قاتلوں ،ظالموں ،جابروں اور پیسے والوں کو ریلیف کے راستے مہیا کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے حوالے سے مظلوم خاندان پانچ سال قبل جہاں کھڑے تھے وہیں آج کھڑے ہیں ،انصاف میں رتی برابر پیش رفت نہیں ہوئی ۔ شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثاء کےلئے کچھ نہیں بدلا ۔انھوں نے کہا کہ ہم شہداء کے ورثا کے ساتھ کھڑے ہیں اور عدالتوں سے انصاف مانگ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری  پاکستان  آنے کےلئے کینیڈا سے استنبول پہنچ گئے ہیں  جہاں وہ مولائے روم کے مزار پر حاضری دیں گے اور چند روز قیام کے بعد رمضان المبارک کے دوسرے عشرہ میں پاکستان پہنچیں گے اور شہر اعتکاف میں شریک ہونگے ۔