قتل کرنے کے لیے جانے والے 3پاکستانی دبئی میں گرفتار

قتل کرنے کے لیے جانے والے 3پاکستانی دبئی میں گرفتار
قتل کرنے کے لیے جانے والے 3پاکستانی دبئی میں گرفتار

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سے 3لوگ ایک کاروباری شخص کو قتل کرنے کے لیے دبئی جا پہنچے جہاں واردات کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا اور اب تینوں کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق تینوں مجرموں کی عمریں بالترتیب 30، 32 اور 46سال تھیں جو انتقام لینے کے لیے منصوبہ بندی کے تحت دبئی پہنچے اور وہاں اپنے ’دشمن‘کو قتل کر ڈالا۔ ان تینوں قاتلوں میں سے ایک کا بھائی 2005ءمیں پاکستان میں قتل ہوا تھا جس کا بدلہ لینے کے لیے وہ دبئی گیا اور رقم کے عوض دیگر دو لوگوں کو بھی ساتھ لے گیا۔

پولیس کے مطابق ان تینوں بھائیوں کو ایک خاتون نے دبئی میں اس کاروباری شخص کی موجودگی کی جگہ کے متعلق فیس بک پر بتایا جس کے بعد وہ سیاحتی ویزے لے کر دبئی پہنچ گئے۔ جہاں 7دسمبر 2017ءکو انہوں نے ایک کار کرائے پر حاصل کی اور الغسیس کے علاقے میں پارکنگ لاٹ میں چاقو اور ہتھوڑے کے وار کرکے اس کاروباری شخص کو قتل کر ڈالا۔ واردات کے بعد وہ واپس پاکستان جانے کے لیے ایئرپورٹ پر پہنچے جہاں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ 32سالہ ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے دیگر دونوں قاتلوں کو 5ہزار درہم پیشگی ادا کر دیئے تھے اور 10ہزار درہم واپس پاکستان جا کر ادا کرنے تھے۔ پولیس کے مطابق تینوں قاتلوں میں سے ایک کے چہرے پر زخم تھے جس کی وجہ سے اسے مشکوک سمجھ کر ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا اور دوران تفتیش اس نے جرم کا اعتراف کر لیا۔

مزید : عرب دنیا