مدارس پر بلاجواز چھاپوں کے خلاف آئندہ جمعہ کو یوم احتجاج کااعلان ، ہمارے صبرکاامتحان نہ لیاجائے:وفاق المدارس

مدارس پر بلاجواز چھاپوں کے خلاف آئندہ جمعہ کو یوم احتجاج کااعلان ، ہمارے ...
مدارس پر بلاجواز چھاپوں کے خلاف آئندہ جمعہ کو یوم احتجاج کااعلان ، ہمارے صبرکاامتحان نہ لیاجائے:وفاق المدارس

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاق المدارس کے قائدین نے مدارس پر بلاجواز چھاپوں کے خلاف آئندہ جمعہ یوم احتجاج منانے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ مدارس پر بلاجواز چھاپے عالمی سازش کاحصہ ہیں، مدارس کاکردارمحدودکرنے والے خود محدود ہوکرنشان عبرت بن چکے، دینی مدارس کی آزادی وحریت پر آنچ نہیں آنے دیں گے ۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ڈپٹی جنرل مولاناقاضی عبدالرشید،مولاناظہوراحمدعلوی ،جے یوآئی اسلام آباد کے سنئیرنائب امیر مولاناقاری سہیل عباسی ،جے یوآئی اسلام آبادکے جنرل سیکرٹری مفتی محمدعبداللہ ،مولانانذیر فاروقی ،مولاناعبدالقدوس محمدی ،مولانامحمدبشیر ،مولاناخلیق الرحمن چشتی ،مولاناعبدالکریم ،مولاناہارون الرشید،مولاناریاض عباسی،مولانااجمل عباسی ،مولانافرید عباسی ،مولانامحمدشعیب عباسی ،مفتی محمدندیم ودیگر نے جامعہ عمر بہارہ کہو اسلام آبادمیں مذمتی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کہاکہ جامعہ عمر بہارہ کہو اسلام آبادپر رات کی تاریکی میں بھاری تعدادمیں فورسز کاکریک ڈاؤن کرکے چھاپہ مارنا،چادراور چاردیواری کاتقدس پامال کرنااور گن پوائنٹ پر مدرسہ میں نصب حفاظتی کیمروں سے چھاپے کی ویڈیومٹانا غیرآئینی وغیرقانونی اقدام ہے، ان بلاجواز وغیرآئینی چھاپوں کی بھرپورمذمت کرتے ہیں، ہمارے صبرکاامتحان نہ لیاجائے ،مدارس کی طرف کسی کومیلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے ،اس واقعہ کے خلاف ضلع راولپنڈی اور اسلام آبادکے ارباب مدارس کاہنگامی اجلاس15مئی بروزبدھ دن گیارہ بجے جامعہ محمدیہ اسلام آبادمیں منعقد ہوگا، جس کے بعدوفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مشترکہ پریس کانفرنس کرکے مدارس پر بلاجواز چھاپوں کے خلاف احتجاجی لائحہ عمل کااعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مدارس پر بلاجواز چھاپے بے بنیاد پراپیگنڈے دینی مدارس کی خدمات نہ تسلیم کرنے کے مترادف ہے ،حکمران دینی مدارس کوہراساں کرنے سے پہلے اپنے پیشروحکمرانوں کے انجام عبرت سے سبق سیکھیں، دینی مدارس کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈے صدرایوب کے دور سے عالمی دباؤ پر کیے جارہے ہیں، مدارس کے خلاف جتنے پراپیگنڈے کیے جاتے ہیں اللہ رب العزت مدارس کے کردار کواتناہی روشن اور مقبولیت سے نوازتے ہیں ،دینی مدارس کے فضلاء پوری دنیامیں پاکستان کی مفت سفارتکاری کررہے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد