”چینیوں کے علاوہ کچھ اور لوگ پاکستانی خواتین کو گھیرکرچائنہ بھجوا رہے ہیں“، سعد رسول نے ملزموں کی نشاندہی کردی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئینی ماہر سعد رسول نے کہاہے کہ اگر چینی شہریوں کو بدنام کیا جارہاہے تو اس کی تفتیش کی جانی چاہئے، کچھ پاکستانی لوگ بھی ہیں جن کا رول اس قسم کا یہ ہے کہ وہ یہاں سے خواتین کوگھیر کر چائنہ بھجوا رہے ہیں ، تفتیش صرف چینیوں کے حوالے سے کی جارہی ہے۔
دنیانیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ “میں گفتگو کرتے ہوئے سعد رسول نے کہا کہ لالچ جرم نہیں ہے ، اگر کسی شخص کوشادی کیلئے پیسے دیئے جارہے ہیں تو یہ پاکستان میں پہلے بھی ہوتاہے ، ہمیں اس بات کی پوری تفتیش کی جانی چاہئے ، اگر چینی شہریوں کو بدنام کیا جارہاہے تو اس کی تفتیش کی جانی چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں جو فوٹیچ دکھائی جارہی ہیں ، اس میں کچھ پاکستانی لوگ بھی ہیں جن کا رول اس قسم کا ہے کہ وہ یہاں سے خواتین کوگھیر کر چائنہ بھجوا رہے ہیں ، تفتیش صرف چینیوں کے حوالے سے کی جارہی ہے ، ان لوگوں کے بارے میں کوئی بات نہیں کی جارہی جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔