وفاقی وزیرخسرو بختیار نے غریبوں کوبڑی خوشخبری سنا دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہاہے کہ 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والی صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جائیگا، آئی ایم ایف سے معاہدہ اپنی جگہ لیکن غریب آدمی پر بوجھ نہیں پڑے گا ۔
جیونیوز کے مطابق خسرہ بختیار نے کہا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے پاجانے کے بعداے ڈی بی اور عالمی بینک پاکستان کو مستحکم معیشت کی طرح دیکھیں گے ،پاکستان کو اپنی ضروریا ت پوری کرنے کیلئے ہر سال 12ارب ڈالر درکار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مالیاتی پیکج طے پاجانے کے بعد بہت بڑا بریک تھرو ہواہے ،300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والی صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جائیگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ اپنی جگہ لیکن غریب آدمی پر بوجھ نہیں پڑے گا ۔