ٹیکس مراعات ختم ، سبسڈی صرف غریبوں تک محدود کرنا ہوگی، آئی ایم ایف نے اعلامیہ جاری کردیا

ٹیکس مراعات ختم ، سبسڈی صرف غریبوں تک محدود کرنا ہوگی، آئی ایم ایف نے اعلامیہ ...
ٹیکس مراعات ختم ، سبسڈی صرف غریبوں تک محدود کرنا ہوگی، آئی ایم ایف نے اعلامیہ جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ مالیاتی معاہدہ طے پانے کااعلامیہ جاری کردیا،پاکستان ٹیکس مراعات بھی ختم کرے گا،سبسڈی کوصرف غریبوں تک محدود کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کو 6ارب ڈالر قرض دیگا جبکہ پاکستان کے ساتھ طے پانے والے مالیاتی پیکج پر عمل در آمد آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد ہوگا ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پا کستان کو آئندہ بجٹ خسارے میں 0.6فیصد کمی لانا ہوگی جبکہ پاکستان ٹیکس مراعات بھی ختم کرے گا ، ٹیکس کا نظام بہتر کرنے کیلئے ٹیکس اصلاحات کی جائیں گے ۔
آئی ایم ایف نے کہاہے کہ پاکستان کواہم ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رکھنا ہوگا جبکہ مارکیٹ کا تعین کردہ ڈالر ایکسچینج ریٹ طریقہ کار اپنایا جائیگا ۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کو سٹیٹ بینک کی خود مختاری قائم رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ حکومت بے نظیر انکم سپورٹ میں اضافہ بھی کرسکتی ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق حکومت غریب افراد کی معاونت کریگی اور سبسڈی کوصرف غریبوں تک محدود کرنا ہوگا ۔پاکستان اور آئی ایم ایف میں معاشی ترقی کیلئے اصلاحاتی پروگرام پر اتفاق بھی ہوا ہے ، صوبوں کے ساتھ ملکر قومی مالیاتی کمیشن اجلاس میں محاصل کی تقسیم نو پر غور کیا جائیگا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -