ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل،  سیارہ مریخ،  21  مارچ  سے  20  اپریل

آپ کو اب سکون سے چلنے کی ضرورت ہے۔ آپ ان دنوں ذہنی طور پر ٹینشن کا شکار دکھائی دے رہے ہیں۔ان حالات میں رسک لینے سے ہر صورت گریز کرنا ہے۔

برج ثور،  سیارہ زہرہ،  21  اپریل  سے  20  مئی

جو لوگ پریشان چلے آ رہے تھے۔ اب ان کے لئے یہ خوشخبری ہے کہ ان کی زندگی میں اہم اور اچھی تبدیلیوں کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ آج بھی حرکت رہے گی۔

برج جوزہ،  سیارہ عطارد،  21  مئی  سے  20  جون

اس وقت آپ کو مالی طور پر مضبوط ہونے کی اشد ضرورت ہے اور کسی طرف سے بھی کوئی سلسلہ نہیں بن رہا تھا، مگر اب لگتا ہے کہ آپ کی دعا پوری ہونے جا رہی ہے۔

برج سرطان،  سیارہ چاند،  21  جون  سے  20  جولائی

اس وقت ملازمت پیشہ افراد کے لئے اچھے دن شروع ہو گئے ہیں۔ من پسند جگہ پر تبادلے کا امکان ہے اور گھر میں جو کشیدگی تھی وہ بھی کم ہو سکے گی۔

برج اسد،  سیارہ شمس،  21  جولائی  سے  21  اگست

آپ کی نیت صاف رہی تو آج ایک اچھی خبر سے نوازے جائیں گے اور جو سلسلہ کبھی بند ہو گیا تھا۔ اب وہ دوبارہ چل پڑے گا۔ دن اب آہستہ آہستہ بہتر ہی ہوں گے۔

برج سنبلہ،  سیارہ عطارد،  22  اگست  سے  22  ستمبر

روٹی روزی کی فکر نہ کریں۔ یہ اللہ کا وعدہ اور ذمہ داری ہے۔ پھر آپ کیوں پریشان ہیں۔ اس سے دعا کریں۔ حالات غیر متوقع طور پر پلٹ کر آپ کے حق میں ہوں گے۔

برج میزان،  سیارہ زہرہ،  23  ستمبر  سے  22  اکتوبر

حالات مسلسل کمزور چل رہے ہیں۔ آپ حسب توفیق صدقے کا عمل جاری رکھیں اور ان کاموں سے دور رہیں۔ ماضی میں جن کی وجہ سے بدنامی ہوئی تھی ورنہ مشکل ہو جائے گی۔

برج عقرب،  سیارہ مریخ،  23  اکتوبر  سے  22  نومبر

ایک اہم رکاوٹ آج کسی وقت بھی دور ہو سکتی ہے۔ فکر نہ کریں۔ حالات اب دو تین یوم میں آپ کے ہاتھوں میں آجائیں گے۔ خاموشی سے چلیں ابھی،ضروری ہے۔

برج قوس،  سیارہ مشتری،  23  نومبر  سے  20  دسمبر

آپ کی وجہ سے جو معاملات خراب ہوئے تھے۔ اب ان میں بہتری آنے کی بہت امید ہے۔ آج دوپہر کے بعد ہی صورت حال میں اچھی تبدیلی کا عمل شروع ہو جائے گا۔

برج جدی،  سیارہ زحل،  21  دسمبر  سے  19  جنوری

بات کو خود مت بگاڑیں جو معاملات پہلے ہی خراب ہیں۔ان کو مزید خراب نہ ہونے دیں۔ آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ ابھی مخالفین کی ایک فوج آپ کے پیچھے پڑی ہے۔

برج دلو،  سیارہ زحل،  20  جنوری  سے  18  فروری

جلدی بازی سے بالکل کام مت لیں۔ ابھی آپ کو اپنے مقصد میں کامیابی نہیں ملے گی۔ آپ جس بھی کام میں لگے ہوئے ہیں۔ ابھی یہ شائد آپ کیلئے بہتر ہی ثابت ہو گا۔

برج حوت،  سیارہ مشتری،  19  فروری  سے  20  مارچ

دوسروں کے معاملات سے دور رہیں۔ صرف اپنے روزگار پر توجہ دیں۔ آج کا دن اچھا تو ہے مگر ابھی وقت ایسا نہیں ہے کہ کسی اہم کام میں رسک لیا جا سکے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -