صنعتوں کے بجلی کے بلوں میں اضافی چارجز،کمشنر ان لینڈ ریونیو کو درخواست گزاروں کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم

صنعتوں کے بجلی کے بلوں میں اضافی چارجز،کمشنر ان لینڈ ریونیو کو درخواست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ٹیکسٹائل سمیت مختلف صنعتوں سے بجلی کے بلوں میں اضافی چارجز کی وصولی کے خلاف درخواستیں نمٹاتے ہوئے کمشنر ان لینڈ ریونیو کو درخواست گزاروں کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت کے روبرو 18 سے زائد صنعتی اداروں کی جانب سے دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے صنعتی اداروں کو بجلی کے بلوں میں رعایت دینے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا۔جنوری 2019ء میں جاری کئے ایس آر او میں زیرو ریٹڈانڈسٹری سے سات اعشاریہ پانچ پرسنٹ وصول کیا جانا تھا۔ بجلی کے بلوں میں حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق رعایت کے لئے ایف بی آرکو درخواستیں دیں، ایف بی آر کو درخواستیں دینے کے باوجود شنوائی نہیں ہوئی، لیسکو، فیسکو سمیت دیگر کی جانب سے بجلی کے بلوں میں رعایت نہیں دی جارہی۔درخواست گزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ کمشنر ان لینڈ ریونیوکو بجلی کے بلوں میں رعایت کے حوالے سے دی گئی زیر التواء درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا جائے، مزید استدعا کی گئی کہ عدالت اضافی سرچارجز وصول کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔
اضافی چارجز

مزید :

علاقائی -