سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 3ڈویژن بنچوں کی مختلف مقدمات کی سماعت

  سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 3ڈویژن بنچوں کی مختلف مقدمات کی سماعت

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 3ڈویژن بنچوں نے مختلف مقدمات کی سماعت کی،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرنے والے بنچوں میں سے بنچ نمبر ایک جسٹس عمر عطا بندیال اورجسٹس مظاہر علی اکبر نقوی،بنچ نمبر 2میں جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس سید منصور علی شاہ جبکہ بنچ نمبر 3جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل ہے، لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے دوران سائلین اور وکلا ء کو ایس او پیز کے مطابق ہی عدالتوں میں جانے کی اجازت دی گئی جب کہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

سپریم کورٹ،سماعت

مزید :

علاقائی -