توہین عدالت کی درخواست پرچیف آپریٹنگ آفیسر موٹر وے کو نوٹس جاری

  توہین عدالت کی درخواست پرچیف آپریٹنگ آفیسر موٹر وے کو نوٹس جاری

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پرچیف آپریٹنگ آفیسر موٹر وے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے عاصمہ رشید کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں اختیار کیا گیاہے کہ حکومت نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے موٹروے کے دکانداروں کو آن لائن ٹیک اوے کی اجازت دے رکھی ہے۔موٹر وے حکام نے حکومتی نوٹیفیکیشن کی روشنی میں اس کو ٹیک اوے کی اجازت نہیں دی۔افسروں کو درخواستیں دیں،شنوائی نہ ہونے پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا۔ عدالت نے چیف آپریٹنگ آفیسر موٹر وے کرنل ریٹائرڈ عابد ندیم کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا،عدالتی حکم کے باوجود زیر التواء درخواست کا فیصلہ نہیں کیا گیا،درخواست گزار نے استدعا کی کہ حکم عدولی پرچیف آپریٹنگ آفیسر موٹر وے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

توہین عدالت 

مزید :

علاقائی -