پنجاب کے تمام پولیس خدمت مراکز آج سے دوبارہ کھل جائیں گے

پنجاب کے تمام پولیس خدمت مراکز آج سے دوبارہ کھل جائیں گے

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی آفس کی جانب سے سی سی پی اولاہور سمیت صوبے کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کیا گیاہے جس میں آج سے سے صوبہ بھر میں پولیس خدمت مراکز کو دوبارہ کھولنے اور احتیاطی تدابیر کے مطابق کام کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پولیس خدمت مراکز سے شہری ڈرائیونگ لائسنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور پولیس ویری فکیشن سمیت ایک درجن سے زائد سہولیات آن لائن انٹی گریٹڈ سسٹم کے تحت باآسانی حاصل کرتے ہیں اورکورونا وبا کی احتیاطی تدابیر کے پیش نظرصوبہ بھر میں پولیس خدمت مراکزکو16مارچ سے بند کیا گیا تھا تاہم حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث خدمت مراکز کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جہاں شہری ایک بار پھر ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید،کرایہ داری اندراج، ایف آئی آر کے حصول سمیت ایک درجن سے زائد سروسزباآسانی حاصل کرسکیں گے۔ سنٹرل پولیس آفس سے جاری مراسلے میں تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ خدمت مراکز میں کورونا وبا کی احتیاطی تدابیر بالخصوص سوشل ڈسٹینسنگ سمیت دیگرہدایات کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو کم سے کم رکھتے ہوئے شہریوں کو اس وبا سے محفوظ رکھا جا سکے۔

  

مزید :

علاقائی -