منشیات فروش نہ پکڑنے پر ایس ایچ او اقبال ٹاؤن سے جواب طلب

منشیات فروش نہ پکڑنے پر ایس ایچ او اقبال ٹاؤن سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او اقبال ٹاؤن کے خلاف دائر درخواست پرایس ایچ او کودوبارہ دو روز نے جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج نے درخواست گزارمنور حسین کی درخواست پر سماعت کی۔، درخواست گزار کا موقف ہے کہ علامہ اقبال ٹاؤن میں دربار حضرت بابا شاہ جلال کے دربار پر ناجائز منشیات فروش قابض ہیں، لاک ڈاؤن کے پیش نظر حکومت نے تمام دربار بند رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر رکھا تاہم لاک ڈاؤن کے باوجود منشیات فروش طارق عرف بھولو اور فیصل عرف جنڈا منشیات فروش کر رہے ہیں، منشیات فروشوں کے خلاف ایس ایچ او اقبال ٹاؤن کو بھی درخواست دی مگر ایس ایچ او اقبال ٹاؤن درخواست کے باوجود منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہے۔

عدالت نے ایس ایچ او اقبال ٹاؤن سے جواب طلب کیاتاہم عدالتی حکم کے باوجود جواب جمع نہیں کروایا گیا،عدالت نے مذکورہ بالا حکم کے ساتھ کیس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -