قتل کیس کی سماعت29مئی تک ملتوی

قتل کیس کی سماعت29مئی تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار) سیشن عدالت نے زمین کے تنازع پر کزن کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم راشد علی کے کیس کی سماعت29مئی تک ملتوی کردی،ایڈیشنل سیشن جج ارشد جاوید نے ملزم کے خلاف کیس پر سماعت کی۔گزشتہ روزکرونا وائرس کے خدشات کے باعث ملزم کو پیش نہیں کیا جاسکا،عدالت نے آئندہ سماعت پرگواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کرلیاہے،ملزم کے خلاف تھانہ رائے ونڈ پولیس نے قتل کامقدمہ درج کررکھا ہے۔

مزید :

علاقائی -