پیپلز پارٹی لاہور ڈسٹرکٹ تھری کے صدرپر قاتلانہ حملہ

پیپلز پارٹی لاہور ڈسٹرکٹ تھری کے صدرپر قاتلانہ حملہ

  

لاہور(کرائم رپورٹر)پیپلز پارٹی لاہور ڈسٹرکٹ 3 کے صدر عاطف چودھری پر قاتلانہ حملہ۔عاطف چودھری کوشدید زخمی حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، چودھری منظور احمد،چودھری اسلم گل اور ملک عثمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی رہنما عاطف چودھری پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے۔حملہ آوروں کیخلاف فوری طور پرایف آئی آر درج کر کے کارووائی کی جائے۔عاطف چودھری پر قاتلا نہ حملہ کی پیپلز پارٹی شدید مذمت کرتی ہے۔پیپلز پارٹی عاطف چودھری اور ان خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہے۔

مزید :

علاقائی -