شہباز تتلہ کیس،ملزم مفخر عدیل کیخلاف چارج شیٹ وفاق کو ارسال

شہباز تتلہ کیس،ملزم مفخر عدیل کیخلاف چارج شیٹ وفاق کو ارسال

  

لاہور(کرائم رپورٹر)شہباز تتلہ قتل کیس کے مرکزی ملزم ایس ایس پی مفخر عدیل کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا۔لاہور پولیس کی جانب سے تیار کردہ چارج شیٹ وفاق کو بھجوا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق آئی جی آفس نے ایس ایس پی کیخلاف محکمہ کارروائی کیلئے چارج شیٹ سٹیبلشمنٹ ڈویژن کوبھجوائی ہے۔ چارج شیٹ میں لکھا گیا کہ مفخر عدیل نے شہباز تتلہ کو قتل کرکے لاش کو تیزاب میں ڈال کرتلف کیا تھا۔ سٹیبلشمنٹ ڈویژن کو چارج شیٹ نہ ملنے کی وجہ سے ملزم مفخر عدیل کیخلاف محکمانہ کارروائی تاخیر کا شکار تھی۔

مزید :

علاقائی -