خاتون اغوا

  خاتون اغوا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)گورنر ہاؤ س پنجاب گورنر کے اعلیٰ افسرکے دوست کی اہلیہ کو اسکا ملازم مبینہ طور پر اغوا کر کے لے گیا۔سول لائن پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا گیا کہ وہ اسلام آباد رہتا ہے اور اپنی بیوی صوبیہ کو ملنے لاہور آیا اس کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اسے ہسپتال لے جانا تھا کہ ریلکس کرنے کیلئے گورنر ہاؤس آ گئے اس کے ہمراہ عامر اسکی بیوی ثنا اور ملازم تھا جہاں کھانا کھایا اسی دوران صوبیہ کو ملازم رضا واک کے لئے باہر لے گیا اورپھر واپس نہ آئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرار احمد نے شوبز سے تعلق رکھنے والی صوبیہ سے دوسری شادی کر رکھی ہے اور اسکے والدین کو مصطفی ٹاؤن میں گھر بھی لیکر دیا ہے۔صوبیہ اور دیگر تمام افراد مہنگا نشہ بھی کرتے ہیں۔سول لائن پولیس نے اسرار کی درخواست پر کارروائی شروع کی۔

مزید :

علاقائی -