زیر حراست ملزموں کو 30 مئی تک پیش نہ کرنے کا فیصلہ

زیر حراست ملزموں کو 30 مئی تک پیش نہ کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(نامہ نگار)لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد بھی ماتحت عدالتوں میں 30 مئی تک زیر حراست ملزمان کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جائے گا،زیر حراست ملزموں کو عید الفطر کے بعد ملکی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد پیش کیا جائے گا۔اس سلسلے میں جیل حکام کی جانب سے سیشن جج لاہور اور نیب عدالت کے ایڈمن جج کو باقاعدہ آگاہ کردیاہے،جیل حکام کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ کرونا وائرس کے خدشات کے باعث ملزموں کو جیلوں میں قید رکھا جائے گا،یادرہے کہ جیل حکام کی طرف سے زیرحراست ملزمان کو 16 مارچ سے عدالتوں میں پیش نہیں کیا جارہاہے،واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ہے۔

تاہم عدالتوں کے حوالے سے ابھی تک حکام کی جانب سے کوئی پالیسی وضع نہیں کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -