گرین ٹاؤن: ہنجروال، شمالی چھاؤنی اور دیگر علاقوں میں وارداتیں: شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

گرین ٹاؤن: ہنجروال، شمالی چھاؤنی اور دیگر علاقوں میں وارداتیں: شہری لاکھوں ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق گرین ٹاون کے علاقہ میں ڈاکووں نے محسن کے گھر سے4لاکھ60ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔شمالی چھاؤنی میں ڈاکووں نے انور کے گھر سے 3لاکھ45ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ ہنجروال میں ڈاکووں نے ابرار کے گھر گھس کر3لاکھ10ہز ار کی نقدی لوٹ لیے.لوئر مال کے علاقہ میں ڈاکووں نے خضر حیات کے گھر سے 1لاک20ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،بادامی باغ میں ڈاکووں نے حسن کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ٹبی سٹی میں ڈاکووں نے کامران سے 42 ہزار نقدی اور دیگر سامان۔کوٹ لکھپت کے علاقہ میں ڈاکووں نے اطہر علی سے25ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔ شاہدرہ ٹاون کے علاقہ میں ڈاکووں نے صبور سے18ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔جبکہ گلشن اقبال سے گاڑیاں اور ملت پارک۔یربنس پورہ اور لاری اڈا سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -