شہباز تتلا قتل کیس کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی گئی

  شہباز تتلا قتل کیس کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی گئی

  

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ شازیہ محبوب نے سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز تتلا کے قتل اور اغواء میں ملوث سابق ایس ایس پی مفخر عدیل کوگزشتہ روزکرونا وائرس کے خدشات کے باعث جیل سے مفخر عدیل کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا،جس پرعدالت نے سابق ایس ایس پی مفخر عدیل کے خلاف کیس کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کردی،عدالت میں سابق ایس پی مفخر عدیل کے خلاف مدعیوں کی جانب سے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20مئی پر ملتوی کردی۔

،سابق ایس ایس پی مفخر عدیل کے خلاف تھانہ شفیق آباد پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر رکھا ہے،واضح رہے کہ پولیس کی زیرحراست سابق ایس ایس پی مفخر عدیل نے اقبال جرم کرلیاہے اور اس بابت رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروائی جاچکی ہے۔

مزید :

علاقائی -