موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزم گرفتار

موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزم گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث موٹر سائیکل چور گینگ کے 3ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی اے صدر ڈویژن پولیس نے کارروائی کے دوران موٹر سائیکل چور گروہ کے سرغنہ مجاہد عرف کالا اور اس کے 2ساتھی حنیف عرف طوطی اور کمال خان کو گرفتار کر کے مزدا ٹرک، موٹر سائیکلیں،2کلو سے زائد چرس اور جعلی کرنسی برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق ریکارڈ یافتہ ملزمان نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی100سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو مزدا ٹرک میں لوڈ کر کے بلوچستان لے جا کر فروخت کر دیتے تھے۔

مزید :

علاقائی -