جعلی بینک کیس، ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 روز توسیع
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے جعلی بینک کے ذریعے شہریوں سے 52 ملین روپے کے فراڈ سکینڈل کیس میں ملوث ملزم حامد رسول کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 مئی تک توسیع کردی،احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کاحکم جاری کیاہے،احتساب عدالت نے ریفرنس پر سماعت شروع کی تو نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان میانوالی میں یو بی ایل کی برانچ میں ملازم تھے،ملزمان نے متوازی بینک قائم کرکے لوگوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کیاہے۔،عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی۔