فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت 21 مئی کو ہوگی
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے 800ملین کے پاک فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس میں ملوث مرکزی ملزم سلیم حنیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 10 روز کی توسیع کر دی،احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس پر سماعت کی،ملزم سلیم حنیف کو جیل حکام کی جانب سے عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت کے روبرو نیب پراسیکیوٹر نے ریفرنس سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی، نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم پر دو ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے،ملزم پاک فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی سے زمین دہندہ کے طور پر کام کر رہا تھا،ملزم نے پاک فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی کو 350 ایکڑ زمین دینا تھی تاہم ملزم نے 1500 لوگوں سے ہاؤنسگ سوسائٹی کے نام پر فراڈ کیا اور ہاؤنسگ سوسائٹی کے نام پر شہریون سے 800ملین روپے کا فراڈ کیا
، ملزم نے پاک فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام سے متعدد لوگوں کو فارم بھی فروخت کئے اور اس کی مد میں سادہ لوح شہریوں سے رقم بھی وصول کی تھی،ملزم کی لاہور ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت منسوخ ہونے کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی،اس کیس کی مزید سماعت 21 مئی کو ہوگی۔